”تم لڑو گے تو ہم بھی لڑیں گے!“: پاکستانیوں کی محبت پر سنی دیول کا کرارا جواب
سنی دیول کی فلم بٹوارہ 14 اگست 2026 کو بھارت سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کی گئی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے دورۂ کرتارپور کے دوران پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کا ذکر کرتے ہوئے دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں سنی دیول نے بتایا کہ وہ صرف ایک مرتبہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آئے تھے اور انہیں یہاں صرف عام لوگوں سے ہی نہیں بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی بے حد محبت ملی۔
سنی دیول نے بتایا کہ اس دوران اہلکاروں نے ان سے یہ بھی کہا کہ "آپ ایسی فلمیں نہ کیا کریں جو پاکستان کے خلاف ہوں، کیونکہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں"۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اس کے جواب میں کہا، "اپنے ملک سے محبت کون نہیں کرتا؟ اگر آپ ہم سے محبت کریں گے تو ہم بھی آپ سے محبت کریں گے، اگر آپ ہمارے خلاف بات کریں گے تو ہم بھی جواب دیں گے اور اگر آپ لڑیں گے تو ہم بھی لڑیں گے۔"
View this post on Instagram
اداکار کا کہنا تھا کہ جنگ کے وقت ہر شخص اپنے وطن کا دفاع کرتا ہے، لیکن اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کوئی دشمنی نہیں اور سرحد کے دونوں جانب لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سنی دیول ان دنوں اپنی پیریڈ فلم ’بٹوارہ (1947)‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کی کہانی 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم 14 اگست 2026 کو بھارت سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کی گئی۔
View original source →
Express News